top-u-28-03-2024-2
اہم قومی خبریں

لاہور (اے ایم نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی کو دباؤ میں لانے والوں کا نام سامنے آجاتا تو چھ ججز کو جواب مل جاتا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دنیا نیوزکے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس نے جو کچھ کیا ہے اس کو سزا ملنی چاہئے، خواجہ آصف نے صیح کہا جو لوگ ملوث ہیں انہیں کٹہرے میں لانا چاہئے۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف کیس کا فیصلہ لکھنے اور لکھوانے والے قصوروار ہیں، الیکشن میں لوگ توقع کر رہے تھے نوازشریف ملک کو گرداب سے نکالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ 8 فروری کو جو کچھ کروایا گیا جماعت کے 95 فیصد لوگوں نے کہا وفاق میں حکومت نہیں بنائیں گے، شہبازشریف نے چیلنج کو قبول کیا ہے، اتحادی ایک پوسٹنگ، ٹرانسفر سے ناراض ہو تو اس کے بعد کوئی توقع نہیں کر سکتے۔



Share: