سپورٹس

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے اپنے پلیٹ فارم میں linkedin کی طرز پر جاب سرچ کا آپشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت نے کہا کہ ایکس کے فیچرز میں جاب سرچ کا ایسا کارگر آپشن شامل کیا گیا ہے جس سے کسی بھی شخص کو اپنی پسند کی جاب تلاش کرنے میں نمایاں حد تک مدد ملے گی۔

ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی کمی نہیں جن کی مدد سے جاب تلاش کی جاسکتی ہے تاہم ایلون مسک چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں جدت لائی جائے، انہوں نے قطعیت یقینی بنانے پر توجہ دی ہے، ایکس کے یوزرز سینیارٹی کی بنیاد پر جاب تلاش کرسکیں گے، اس صورت میں جاب تلاش کرنے کا عمل آسان اور تیز ہوجائے گا۔

ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹر کو خرید کر اُسے نیا نام (ایکس) دیا تھا۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس پلیٹ فارم کو ایسے پورٹل میں تبدیل کریں گے جس میں لوگوں کو سبھی کچھ مل جائے، اب لوگ اس میں زیادہ بڑا پیغام ٹائپ کرسکتے ہیں اور طویل وڈیوز بھی شیئر کرسکتے ہیں۔



Share: