تحقیق
ایک ماہ تک چاول نہ کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟. عائشہ فداء مروترپورٹ
ایم فل کرنیوالا بھی چپڑاسی کی نوکری کیلئے اپلائی کرنے پر مجبور عائشہ فداء مروتزندہ باد
سارہ احمدانٹرنیشنل وومن آف کریج ایوارڈ پانے والی پہلی پاکستانی خاتون عائشہ فداء مروتھیران کن
امریکہ میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد عائشہ فداء مروتاہم خبر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ آمنے سامنے بیٹھ کر بانی پی ٹی آئی، تحریک انصاف، پارٹی کے 24 نومبر کے احتجاجی مارچ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جاری کشیدگی پر بات کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ جنگ اور دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان جاری کشید گی تحریک انصاف اور ملک کے مفاد میں نہیں، ایسے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کا احترام ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، وہ اییکس کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشیدگی پر بات کریں گے، وہ 24 نومبر کے احتجاجی مارچ پر بھی بات کیلئے تیار ہیں۔