read-it-25-05-2024-4

اہم خبر

اسلام آباد (اے ایم نیوز) پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا۔

سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے پر اب تعلیمی ادارے نصابی سرگرمیوں کیلئے دوبارہ 15 اگست سے کھلیں گے جبکہ حکومتی احکامات کے مطابق 31 مئی تک سکولوں میں صرف پیپرز لینے کی اجازت ہوگی۔

گزشتہ روز سکول کے بچوں نے چھٹی کے وقت گلے مل کر ایک دوسرے کو الوداع کیا۔

طلباء کا کہنا تھا کہ تعطیلات کی بہت خوشی ہے، چھٹیوں کا کام ہم جلد مکمل کر کے سیر وتفریح اور رشتے داروں کے گھر جائیں گے، گرمی کی شدت کے باعث حکومت کا جلد چھٹیوں کا اعلان خوش آئند ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے دوران بچوں کو آرام کرنے کے ساتھ معلوماتی کتابوں کے مطالعہ سے علوم حاصل کرنے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے، موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا تمام سکولوں کے ذمے ہوگا، ایس او پیز کے خلاف پیپرز لینے اور سکول کھولنے والے اداروں کو بھاری جرمانہ یا سکول سیل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 25 مئی سے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔



Share: