pro-u-25-05-2024-01

اہم خبر

پشاور (بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اور رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز اوچھے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی گئی، عمران خان مریم نواز اور ان کے پاپا نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں ہو کر بھی جعلی فارم 47 کا سازشی ٹولہ عمران خان سے خوفزدہ ہے، بانی پی ٹی آئی پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر لندن بھاگنے والا نہیں۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ راج کماری اوچھے ہتھکنڈوں سے سابق وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، سازشی ٹولہ جتنا بانی پی ٹی آئی کو دباتا ہے وہ اتنا ہی مضبوط بنتا ہے، عمران خان قوم کے لئے قیدوبند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔



Share: