جڑواں شہر

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں اورپتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 20ملزموں کو گرفتار کرکے 1000سے زیادہ پتنگیں اور27ڈوریں برآمد کرلیں ۔

مختلف واقعات میں خاتون منشیات سمگلر سمیت 7ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے 7کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی ۔ 6ملزموں سے شراب اور دو پستول برآمد کر لئے گئے ۔

پولیس نے 2ملزموں سے سامان آتش بازی ،گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کرلئے۔تھانہ ائرپورٹ پولیس نے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم سے مسروقہ رقم 3لاکھ روپے برآمد کر لئے ۔اسلام آباد پولیس نے بھی 14 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیا ۔

متعدد افراد سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تھانہ کر اچی کمپنی پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضہ سےتین مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت کے اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس نے پیر کو مختلف علاقوں سے18 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا، کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا۔



Share: