جڑواں شہر

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں شہری سے موبائل چھیننے کی کوشش اور تشدد کرنے والے 3پولیس اہلکاروں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ کراچی کمپنی کو محمد یونس نے بتایا کہ گھر جا رہا تھا کہ ایک خاتون نے لفٹ مانگی جسے بٹھالیا جب جی نائن سگنل پر پہنچا تو ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کھڑے تھے جو گاڑی میں گھس آئے اور زبردستی موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

ریسکیو 15 پر کال کی تو پولیس آگئی جنہوں نے ان فراد سے پوچھا تو انہوں نے اپنا تعارف کانسٹیبل احسان اللہ، کانسٹیبل عمر شہزاد اور کانسٹیبل مہران کے نام سے کرایا جنہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنا کر بلا وجہ ہراساں کیا۔



Share: