جڑواں شہر

اسلام آباد (اے ایم نیوز) ایف آئی اے نےجعلی بینک اسٹیٹ منٹ جاری کرنے، نجی بینک کے 140 ملین روپے غبن اور بجلی چوری میں ملوث 9 افراد کو گرفتارکرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے

ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے امریکی سفارتخانے کی درخواست پر جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے میں ملوث ملزم برین سلیم کو گرفتارکر لیا ہے ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کو پی آئی بی کالونی کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم خاتون شہری کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل سرگودھا نے نجی بینک کے 140 ملین روپے غبن کے اشتہاری ملزم توصیف کو گرفتار کر لیا ہے،ملزم نجی بینک کے برانچ واقع میانوالی میں بطور پرسنل بینکنگ آفیسر تعینات تھا۔

ا یف آئی اے کوہاٹ زون نے بجلی چوری میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کر لیا ۔



Share: