قومی

اسلام آباد، راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے ،11افراد سے جھپٹا مار کرموبائل چھین لئے گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں 23 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،زیورات، 10 موبائل فون اور 7 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔پولیس نے 6کروڑ 95لاکھ روپے مالیت کے خیانت مجرمانہ، فراڈ اور چیک ڈس آنر کے مقدمات بھی درج کر لئے۔

تھانہ نصیرآبادکے علاقہ کوہ نور ملز کے قریب رابعہ غفار بیگ کاپرس نامعلوم ملزم چھین کر فرار ہوگیاجس میں 5لاکھ روپے ،سونا مالیتی2لاکھ روپے اور موبائل مالیتی ساڑھے چار لاکھ روپے تھا۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک بنارس میں 2موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزم حبیب الرحمٰن سے گن پوائنٹ پر 2 موبائل اور ایک لاکھ روپے،تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ جمیل آبادمیں تین موٹرسائیکل سوار نوید افضل سے اسلحہ کی نوک پر70ہزارروپے او راس کے ڈرائیور سے موبائل ،تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈھوک گل میں دوموٹرسائیکل سوار نقاب پوش اسلحہ کی نوک پرمحمد ایاز سےمو ٹر سائیکل اور مو بائل لے اڑے۔

تھانہ شہزاد ٹاؤن کو بلال رفیق نے بتایا کہ طلائی زیورات، پسٹل اور 3لاکھ روپے چوری ہو گئے۔محمد سلمان نے بتایا کہ طلائی زیورات چوری ہو گئے۔ تھانہ کراچی کمپنی کو آفتاب سعید نے بتایا کہ کپڑے اور طلائی زیورات چوری ہو گئے،تھانہ آئی نائن کو عبدالصمد افتخار نے بتایا کہ اخلاق احمد نے طلائی زیورات اور 1لاکھ 50000روپے چوری کر لئے ، تھانہ سبزی منڈی کو عامر ایاز عباسی نے بتایا کہ موبائل فون اور 9000 روپے چھین لئے گئے۔



Share: