قومی

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے کے کیس میں ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم حسیب کی درخواستِ ضمانت مسترد کی۔عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔

حریری فیصلے میں کہا گیا کہ معاشرے میں یہ جرم بہت عام ہو گیا ہے، اکثر کیسز میں لڑکیوں نے خودکشی بھی کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



Share: