قومی

اسلام آباد (احمد فاروق سے) پیٹرول اورڈیزل کی سمگلنگ سے ماہانہ کتنےلاکھ ڈالرزکانقصان ہو رہا ہے ؟ اس حوالے سےتہلکہ خیز انکشاف سامنے آ یا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر بھاری مقدار میں ایندھن کو غیر قانونی آمد سے نہ صرف ملک میں تیل کی صنعت خطرے میں پڑ گئی ہے بلکہ اس سے ماہانہ 3کروڑ56لاکھ ڈالرز کے بھاری نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مطابق آئل کمپنیز ایڈو ائزری کونسل (او سی اے سی) نے سیکرٹری پیٹرولیم کو اس حساس مسئلہ سے آگاہ کیا ۔ اور ان پر فوری کارروائی کے لیے زور دیا ۔ جس سے ملکی مالیات کو بھی بھاری نقصان پہنچ رہا ہے ۔ یہ سنگین اور غیر یقینی صورتحال فوری اور سخت اقدامات کی متقاضی ہے ۔

اس بارے میں چیئرمین او سی اے سی عادل خٹک نے سیکرٹری پیٹرولیم کو ایک خط میں توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا آج صورتحال 2019-20ء میں ہولناک وباء کو رونا وائرس کے پھیلاؤ کے وقت جیسی ہے ۔



Share: