قومی

اسلام آباد ( احمد فاروق سے) وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں

وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ22 کے افسر حسن ناصر جامی کو تبدیل کرکے سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ21کے او ایس ڈی سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد محمود کوایڈیشنل سیکرٹری انچارج انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری قومی ورثہ وثقافت ڈویژن پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی گر یڈ21کی افسر حمیرا احمد کو تبدیل کرکےسیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔



Share: