ملکی خبریں

لاہور بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پتنگ کی دھاتی ڈور سے بچاؤ کیلئے موٹربائیکس پر سیفٹی راڈ لگانے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پتنگ بازی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پتنگ کی دھاتی تار سے بچاؤ کے لئے بائیک پر سیفٹی گارڈ لگانے کی باقاعدہ مہم شروع کی جائے۔



Share: