world-u-13-04-2024-3
دنیاب بھر سے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل پر ایران کے حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے اپنے سفارتکاروں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

سفارتکاروں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد کر دی گئی اور سفارتکاروں کو تل ابیب اور یروشلیم سے باہر ذاتی سفر سے تاحکم ثانی بھی روک دیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا بھی اسرائیل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اسرائیلی آرمی چیف اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کریں گے۔



Share: