pro-u-16-04-2024-04
پنجاب

کوئٹہ (اے ایم نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ براہمداغ بگٹی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ریاست کو براہمداغ بگٹی سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ براہمداغ بگٹی سے مذاکرات سے بلوچستان کی بدامنی ختم نہیں ہوگی، بلوچستان کے پہاڑوں پر موجود لوگوں سے بات کرنی چاہئے، اتحادی جماعتیں بلوچستان کابینہ میں حصہ چاہتی ہیں، ایک دو دن میں بلوچستان کابینہ بن جائے گی۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لئے پالیسی بنالی، کابینہ نہ ہونے کی وجہ سے اصلاحات رکی ہوئی ہیں، اب بلوچستان میں گورننس کے ماڈل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، نوشکی واقعہ روکنا ہمارا فرض تھا، کسی بلوچ نے پنجابی کو نہیں دہشت گردوں نے پاکستانیوں کومارا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں، بدامنی ہے، بلوچستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے حل کے لئے ریاستی رٹ قائم ہونی چاہئے۔



Share: