pro-u-16-04-2024-03
پنجاب

مظفرآباد (اے ایم نیوز) آزاد جموں وکشمیر میں بھی شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 6 رہائشی گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ 17 کو جزوی نقصان پہنچا ہے ، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لوہار گلی ایبٹ آباد شاہراہ عام ٹریفک کیلئے بند ہو کر رہ گئی۔

ایس ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے وادی نیلم کی مرکزی شاہراہ شیخ بیلہ کے مقام سے بند ہے، بالائی علاقوں کی شاہراؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، شہری اور سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں۔



Share: