national-u-15-04-2024-1
بریکنگ نیوز

گجرات (نمائندہ خصوصی) مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی سمیت میں، میری اولاد اور میرے گھر والے سب بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔

پی پی 32 گجرات کی الیکشن مہم کے دوران کنجاہ میں خطاب کرتے ہوئے قیصرہ الٰہی نے کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ اتنی مشکلات کے بعد شاید چودھری پرویزالٰہی بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

قیصرہ الٰہی نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ چودھری پرویزالٰہی اپنے رشتہ داروں کی باتوں میں آ کر بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کا ایسے لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ کیوں چھوڑ دوں؟ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے چودھری پرویزالٰہی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں لیکن ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔



Share: